نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی نے ڈاکٹر اشرے گپتا کو نوئیڈا کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے نو منتخب صدر ڈاکٹر اشرے گپتا کا ڈی این ڈی پہنچنے پر سماج وادی پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر آشرے گپتا نے کہا کہ وہ پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ پارٹی کے لیے کام کریں گے اور سماج وادی پارٹی کے نظریے کو فروغ دینے کے لیے گھر گھر جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنے کے لیے محنتی اور ایماندار کارکنوں کو ترجیح دینے کا کام کریں گے اور تمام سینئر لیڈروں کی رضامندی سے تنظیم کی تشکیل کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:Akhilesh Yadav on Bahujan Samaj سماج وادی پارٹی بہوجن سماج کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اکھلیش
انہوں نے کہا کہ گھر خریدنے والوں کا مسئلہ ضلع میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس لڑائی میں سماج وادی پارٹی خریداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پارٹی ان کے گھروں کے لیے لڑنے کے لیے سڑک پر آنے کو تیار ہے۔ لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے اور انہیں ان کے مکانات کی رجسٹریشن کروا کر مالکانہ حقوق فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آر ڈبلیو اے کے لیے شیلٹر ہومز کی تعمیر، پبلک ٹرانسپورٹ، کسانوں کی بینک لیز اور کھلے میں گھومتے آوارہ مویشی کے کسی ادارہ کا قیام یہ تمام ترسرگرمیاں پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی آر ڈبلیو اے کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے گی۔ ان دنوں سیکٹرز میں وینڈنگ ژون کا مسئلہ بھی خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس پر اتھارٹی سے بات کی جائے گی۔ اس موقع پر اومپال رانا، بھیشم یادو، عجب سنگھ، سبھاش بھاٹی، لکھن یادو، پریمپال یادو، نریش، گورو یادو، وکاس یادو، سنجے تیاگی، وکاس کنڈیا، ببلو پرچہ، منا عالم، نتن پرچہ، عظیم زیدی، یوم الدین، یونس اور دیگر موجود تھے۔