ETV Bharat / state

Republic Day 2023 اے ایم یو میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کا آغاز - اے ایم یو میں منایاجائیگا یوم جمہوریہ تقریب

معروف تعلیمی اداہ اے ایم یو یعنی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ منایاجائیگا۔اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

اے ایم یو
اے ایم یو
author img

By

Published : Jan 23, 2023, 7:56 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں 74 واں یوم جمہوریہ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز 22 جنوری کو یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے زیر اہتمام یوم جمہوریہ ہاف میراتھن سے ہوا۔ یہ ریس طلباء اور طالبات کے لیے الگ الگ منعقد کی گئی اور بارہویں جماعت اور اس سے اوپر کے طلباء و طالبات نے اس میں حصہ لیا۔ فاتحین کو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور انعامات تقسیم کریں گے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر شعبہ اردو کی جانب سے 25 جنوری کو شام 6:30 بجے یونیورسٹی پولی ٹیکنک آڈیٹوریم میں ایک مشاعرہ کا اہتمام کیا جائے گا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کریں گے، جب کہ پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

مشاعرے کے کنوینر اور صدر شعبہ اردو پروفیسر محمد علی جوہر نے بتایا کہ مشاعرے میں بیرونی شعراء میں شہپر رسول، ارشد عبدالحمید، فاروق جائسی، نعمان شوق، امیر امام، اور مقامی شعراء میں ناصر شکیب، نسیم صدیقی، راحت حسن، شہاب الدین ثاقب، مہتاب حیدر نقوی، سید سراج الدین اجملی، عبدالمعید رشیدی، سرور ساجد، محمد سرفراز خالد اور عالم خورشید اپنا کلام پیش کریں گے۔

26 جنوری کو پرچم کشائی سے قبل سیکنڈری اسکول کے طلباء کی پربھات پھیری یونیورسٹی کیمپس میں نکلے گی جبکہ طالبات کی طرف سے اسی طرح کی پربھات پھیری عبداللہ ہال کے احاطے میں نکالی جائے گی۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اور این سی سی کیڈٹس کی روایتی پریڈ صبح 9:30 بجے تاریخی اسٹریچی ہال پر منعقد ہوگی۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹو بلاک بلڈنگ، وائس چانسلر لاج، مولانا آزاد لائبریری، فیکلٹی آف آرٹس، اے ایم یو کے اسکولوں اور کالجوں، ڈین اور ڈی ایس ڈبلیو کے تمام دفاتر، تمام پرووسٹ دفاتر اور پراکٹر آفس پر بھی قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹو بلاک بلڈنگ، مولانا آزاد لائبریری، وکٹوریہ گیٹ، یونیورسٹی پولی ٹیکنک آڈیٹوریم، بابِ سید اور آرٹس فیکلٹی کی عمارت کو روشنیوں سے سجایا جائے گا۔

یونیورسٹی ہیلتھ سروس میں وائس چانسلر مریضوں کو پھل تقسیم کریں گے اور شجرکاری مہم کے ایک حصے کے طور پر کیمپس میں پودے لگائے جائیں گے۔

اے ایم یو کے مختلف اسکولوں اور شعبہ جات میں انٹر اسکول مباحثے اور انگریزی، ہندی اور اردو زبانوں میں مضمون نویسی، پینٹنگ اور بیت بازی کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ انٹر ڈسٹرکٹ باسکٹ بال، والی بال اور فٹ بال کے ٹورنامنٹ بھی منعقد کئے جائیں گے۔ احمدی اسکول اپنے طلباء کے لیے میراتھن کا اہتمام کرے گا۔
مزید پڑھیں:علی گڑھ: اے ایم یو میں 71 واں یوم جمہوریہ تقریب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.