ETV Bharat / state

چائلڈ پی جی آئی میں پوسٹ کووڈ کلینک کا آغاز - مارچ 2020 سے اسپتال کویڈ اسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے

ڈاکٹر امیش شکلا نے بتایا کہ اندراج سے لے کر تمام ٹیسٹ مفت میں ہوں گے، جس میں جسمانی، ذہنی جانچ اور علاماتی جانچ شامل ہیں، ضرورت کے مطابق بلڈ ٹیسٹ، ایکس رے، ای سی جی کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 11:32 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں پہلی پوسٹ کووڈ کلینک کی نوئیڈا کے سیکٹر 30 چائلڈ پی جی آئی میں شروعات ہو گئی ہے، اس چائلڈ پی جی آئی میں 500 مریض شفایاب ہو کر ڈسچارج بھی ہو چکے ہیں۔ مریضوں سے متعلق جانکاریاں پوسٹ کووڈ کلینک میں جمع کی جائیں گی اور اسی بنا پر تحقیق بھی کی جائے گی۔ اینٹی باڈی، علامات، مزاج میں تبدیلی اور دیگر علامات کی جانچ کی جائے گی۔

نوئیڈا چائلڈ پی جی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی کے گپتا نے بتایا کہ مارچ 2020 سے اسپتال کووڈ اسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے، محفوظ علاج و معالجے کے بعد 500 سے زائد مریضوں کو صحتیاب کر کے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس میں تقریباً 140بچوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ کووڈ کے کچھ مریض جنہیں چھٹی دی گئی ہے ، ان میں علامات دوبارہ نظر آئے ہیں، ایسے ہی مریضوں کے لئے پوسٹ کویڈ کلینک کا آغاز کیا گیا ہے، ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی کے گپتا نے بتایا کہ پوسٹ کویڈ کلینک کی مدد سے، مریضوں کے اعتماد کی بحالی سے علامت ظاہر ہونے پر دوبارہ جانچ کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر امیش شکلا نے بتایا کہ اندراج سے لے کر تمام ٹیسٹ مفت میں ہوں گے، جس میں جسمانی ذہنی جانچ اور علاماتی جانچ شامل ہیں، ضرورت کے مطابق بلڈ ٹیسٹ ، ایکس رے، ای سی جی کیا جائے گا۔ کویڈ اینٹی باڈی لیول کی بھی جانچ کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر دوا بھی مہیا کرائی جائے گی۔ ان کی مدد سے بہت سی نئی معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.