ETV Bharat / state

Shahjahanpur Road Accident شاہجہاں پور میں دو کار کے درمیان ٹکر، تین کی موت

author img

By

Published : May 1, 2023, 5:41 PM IST

ضلع شاہجہاں پور کے کھٹا علاقے میں دو کار کے درمیان ٹکر ہو گئی جس میں تین افراد کی موت اور نو زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Collision between cars in Shahjahanpur

شاہجہاں پور میں دو کار کے درمیان ٹکر، تین کی موت

شاہجہاں پور: ریاست اترپردیش میں پیلی بھیت ضلع کی سرحد سے منسلک شاہجہاں پور ضلع کے کھٹا علاقے میں گذشتہ رات دو کاروں کی ٹکر میں ایک کنبے کے تین اراکین کی موت ہوگئی جب کہ دیگر نو افراد زخمی ہوگئے۔ ایس پی ایس آننند نے پیر کو بتایا کہ شاہجہاں پور کے تھانہ کھٹار کی سرحد پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیلی بھیت ضلع کے گڑوا کے نزدیک پلیا باشندہ بھگوان داس اپنے کنبے کے ساتھ مادھو ٹانڈا سے اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی کار سامنے سے آرہی ایک دیگر کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بھگوان داس(65)،دھرمیندر(45) اور لکشے(03) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں دونوں کاروں میں سوار نو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ کھٹا تھانہ پولیس موقع پر پہنچ کر سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ٹکر سے تباہ دونوں گاڑیوں کو تھانہ سہرا مئو پیلی بھیت پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

وہیں پنجاب کے پٹھان کوٹ ضلع کے مادھو پور میں اتوار کو دیر رات بینک کے تین ملازمین کی گاڑی نہر میں گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ کار میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے دو محفوظ نکلنے میں کامیاب رہے۔ تاہم تین دیگر کی موت ہو گئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی مدد سے رات ہی میں نہر سے ایک لاش نکالی گئی۔ آج صبح دو لاشیں نکالی جا سکیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجندر منہاس نے بتایا کہ پانچوں پنجاب نیشنل بینک کے ملازم تھے اور اتوار کو چھٹی پر گئے ہوئے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت اشوک کمار، وشال اور اجے بابل کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shahjahanpur Road Accident شاہجہاں پور میں سڑک حادثہ، 12 افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.