ETV Bharat / state

The Day of Martyrdom of Hazrat Ali: حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر لکھنؤ میں اجتماعی افطاراور پروگرام کا اہتمام - یوم شہادت کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

اجمیر درگاہ کے نائب صدر سید بابر اشرف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ مولا علیؓ کی یاد میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے، آج ہی کے شب مولی علیؓ شیرِ خدا کو ابن ملجم نامی شخص نے حالت سجدہ میں حملہ کر شہید کردیاتھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کثیر تعداد میں فرزندان توحید اس پروگرام میں شریک ہوئے ،اور حضرت علیؓ سیرت کو سنا،اور اس پر عمل کرنے کا عزم کیا-Martyrdom Anniversary of Hazrat Ali (A.S) Observed

سید بابر اشرف
سید بابر اشرف
author img

By

Published : Apr 24, 2022, 8:02 AM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آل انڈیا محمدن مشن کے بینر تلے سید ایوب اشرف اشرفی کی سرپرستی میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں اجتماعی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، افطار کے بعد ایک محفل منعقد کی گئی، جس میں نعت منقبت پڑھی گئی اور تقاریر کی گئیں، مقررین نے اپنے خطاب میں حضرت علی ؓکی سوانح حیات اور آپﷺ کے ساتھ حضرت علیؓ کی نسبت کا ذکر کیا۔ پروگرام کا آغاز قاری صغیر کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور اختتام مولانا سید طلحہ اشرف کی رقت آمیز دعا پر ہوا۔ Martyrdom Anniversary of Hazrat Ali (A.S) Observed

سید بابر اشرف

اس موقع پر اجمیر درگاہ کے نائب صدر سید بابر اشرف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ مولا علیؓ کی یاد میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے، آج ہی کی شب مولی علیؓ شیرِ خدا کو ابن ملجم نامی شخص نے حالت سجدہ میں حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کثیر تعداد میں فرزندان توحید اس پروگرام میں شریک ہوئے اور حضرت علیؓ سیرت کو سنا اور اس پر عمل کرنے کا عزم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے، نا انصافی، ظلم و زیادتی استحصال سے کبھی بھی سمجھوتا نہیں کیا، غریب مظلوم بے سہارا یتیم مسکین کی مدد کے لیے ہمیشہ بر سرِ پیکار رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.