ضلع بدایوں میں سال کے پہلے روز یعنی یکم جنوری 2021 کی صبح محکمہ موسمات کے مطابق درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسئس رہا۔ 2021 کی پہلی صبح کہرے کی آمد کے ساتھ شروع ہوئی۔ ضلع بدایوں میں کو مختلف علاقوں سے جوڑنے والے شاہراہوں پر 10 میٹر کی دوری تک دیکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔
سخت سردی کے باعث بس اسٹاپ بالکل سونے پڑے ہیں اور سواری کے نام پر صرف اکّا دکّآ گھوڑا گاڑیاں ہی نظر آ رہی ہیں۔ لیکن اس سخت موسم میں پرندوں کی پرواز، درختوں اور راستے پرموجود پودوں کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ہریانہ: سینکڑوں افراد کی زندگی بچانے والے بہادر شخص کی کہانی
واضح رہے کہ موسم میں درج حرارت میں اتار چڑھاؤ تو آتا ہی رہے گا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اب اس نئے سال میں سردی میں مزید اضافہ ہوتا ہے یا پھر سورج کی دھوپ بھی دھیرے دھیرے موثر انداز میں نظر آئے گی۔