ETV Bharat / state

پلازمہ ڈونرز کے ساتھ کافی وید کلکٹر

'یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہم آج کلکٹر کے ساتھ کافی پی رہے ہیں، اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارا ایک پلازمہ دو کورونا سے متاثرہ افراد کو زندگی دے سکتا ہے۔'

پلازمہ ڈونرز کے ساتھ ،کافی وید کلکٹر،
پلازمہ ڈونرز کے ساتھ ،کافی وید کلکٹر،
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 10:52 PM IST

پلازمہ ڈونر کی حوصلہ افزائی کے لئے جمعرات کو اترپردیش کے نوئیڈا کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں،کافی وید کلکٹر، پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کلکٹر یٹ آڈیٹوریم میں کافی وید کلکٹر پروگرام کے تحت تمام پلازمہ ڈونرز کی حوصلہ افزائی کی۔

پلازمہ ڈونرز کے ساتھ ،کافی وید کلکٹر،

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد جو کورونا واریئرز بن گئے وہ رضاکارانہ طور پر پلازمہ عطیہ کرنے کے لئے آگے آسکتے ہیں۔ اس دوران 6 پلازمہ ڈونرز کے ساتھ کلکٹر نے کافی پی۔ جس میں پلازمہ عطیہ دہندگان ڈسٹرکٹ آفیسر کو یہ بتاتے ہوئے خوش ہوئے کہ پلازمہ عطیہ کرنے کے بعد ، انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے اور وہ سب بہتر محسوس کررہے ہیں۔

پلازمہ عطیہ دہندوں نے کہا کہ 'یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہم آج کلکٹر کے ساتھ کافی پی رہے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارا ایک پلازمہ دو کورونا سے متاثرہ افراد کو زندگی دے سکتا ہے۔'

سہاس ایل وائی نے کہا کہ ضلع کے ایسے کورونا وارئیرس جو انفیکشن کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں ، رضاکارانہ طور پر اپنا پلازمہ عطیہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پلازما ڈونر رضاکارانہ طور پر اپنا پلازما عطیہ کرنا چاہتا ہے تو اسے اسپتال نہیں آنا پڑے گا۔ اس طرح کے کورونا واریئرز جیمس کے بلڈ بینک کے موبائل نمبر 370 748 823 9پر کال کرسکتے ہیں۔ جیمس کی بلڈ بینک کی ٹیم اس کے گھر پہنچے گی اور اس کی سہولت کے مطابق اس کا پلازما لائے گی۔

آج ہونے والے اس اہم پروگرام میں ، سشیل کمار ، رام پرتاپ، ونیت کمار ، رام کمار ، ڈاکٹر وشال اگروال ، ڈاکٹر روی شرما کو ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ پلازما ڈونرز میں ڈسٹرکٹ آفیسر کے ساتھ کافی پینے کا موقع ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بہرائچ: 75 لاکھ روپے کی ہیروئن برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.