ETV Bharat / state

Coach Badruddin Khan on Mohsin Khan محسن خان آئی پی ایل میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوائے گا، کوچ بدرالدین

کوچ بدرالدین خان نے رواں آئی پی ایل میں مراد آباد کے تین کھلاڑیوں پیوش چاولہ، محمد شامی اور محسن خان کی کارکردگی کے سلسلے میں کہا کہ پیوش اور محمد شامی معیاری کرکٹر ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ نوجوان کرکٹر محسن خان سے بڑی امید ہے۔ یہ نوجوان کرکٹر کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی دہلیز پر دستک دینے کا سنرا موقع ہے۔

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 12:02 PM IST

Updated : Apr 3, 2023, 12:08 PM IST

محسن خان آئی پی ایل میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوائے گا
آئی پی ایل سیزن 16 کا آغاز
محسن خان آئی پی ایل میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوائے گا

مرادآباد: آئی پی ایل سیزن 16 کا آغاز ہو چکا ہے۔ آئی پی ایل دنیا کی سب سے بڑی پریمیئر لیگ ہے۔ آئی پی ایل میں دنیا بھر سے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔ اس مرتبہ مرادآباد کے تین کھلاڑی پیوش چاولہ، محمد سمیع اور محسن خان آئی پی ایل 16 میں حصہ لے رہے ہیں۔ آئی پی ایل سیزن 16 میں فرنچائزی ٹیم لکھنو جائنٹس کی نمائندگی کرنے والے محمد شامی اور محسن خان کے کوچ بدرالدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سیزن میں بھی محسن خان کی کارکردگی اچھی تھی۔ ایک بار پھر انہیں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کا سنہرا موقع ملا ہے۔ امید ہے کہ اس مرتبہ پورے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:SRH Vs RR IPL 2023 راجستھان رائلز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 72 رنز سے شکست دی

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس سال ہی انڈیا کھیلے گا۔ تاہم محسن خان انجری کے باعث کرکٹ سے ایک سال دور تھے لیکن وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ان کے مطابق محسن خان اس سیزن میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔ محسن خان کے معیار سے متعلق سوال پر کوچ بدرالدین کا کہنا تھا کہ وہ بائیں ہاتھ کے میڈیم تیز گیند باز ہیں۔ وہ ایک صلاحیت مند فاسٹ بالر ہیں۔ ان کا ہائی ایکشن ہے۔ وہ لائن لینتھ پر گیندبازی کرتے ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان کی گیند سیدھی جاتی ہے۔ اس کی گیندبازی میں کوالٹی ہے، بس موقع ملنے کی دیر ہے۔

Last Updated : Apr 3, 2023, 12:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.