ETV Bharat / state

Tuberculosis Day ٹی بی کے خاتمے میں عوامی تعاون ضروری ہے: سی ایم او - نوئیڈا کےچیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما

نوئیڈا کےچیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے کہا کہ سال 2025 تک ہندوستان کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ لوگ جتنی جلدی اور زیادہ باشعور ہوں گے، اتنی ہی جلد ٹی بی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ڈاکٹر شرما تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر سی ایم او آفس میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

ٹی بی کے خاتمے میں عوامی تعاون ضروری ہے: سی ایم او

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 12:36 PM IST

ٹی بی کے خاتمے میں عوامی تعاون ضروری ہے: سی ایم او

نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں تپ دق کے عالمی دن کے موقع پرسی ایم او نے کہا کہ ٹی بی ٹیسٹ اور علاج محکمہ صحت کی طرف سے فراہم کیا جاتا ہے، جس کے لیے مریض کو کوئی خرچ نہیں آتا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام سماجی تنظیمیں، سرکاری اہلکار، لوگ انفرادی طور پر نکشے متر بن کر ٹی بی کے مریضوں کی مدد کر رہے ہیں۔ انہیں غذائیت فراہم کررہے ہیں۔ان کی دیکھ بھال بھی کر رہے ہیں۔ نوئیڈا انٹرپرینیور ایسوسی ایشن نے ضلع میں تپ دق کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد کو گود لیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری افسران اور سماجی تنظیموں نے بھی ٹی بی کے مریضوں کو گود لیا ہے۔ اس کے لئے کچھ اور تنظیمیں بھی آگے آرہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ٹی بی کا معیاری علاج فراہم کیا جاتا ہے۔ڈرگ ریزسٹنٹ ٹی بی کے علاج کے لئے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جی آئی ایم ایس) اور شاردا اسپتال میں ڈی آر ٹی سنٹر موجود ہیں۔ ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ ٹی بی کے مریضوں کے علاج کے لئے چار چار بستروں کے وارڈ ہیں۔

ڈاکٹر شرما نے نکشے پوشن یوجنا کے بارے میں بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ٹی بی کے مریض کو علاج کے دوران غذائیت سے بھرپور خوراک کے لئے حکومت کی طرف سے ماہانہ پانچ سو روپے دیے جاتے ہیں۔ یہ رقم براہ راست مریض کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجی جاتی ہے۔

ضلع تپ دق افسر ڈاکٹر شریش جین نے تپ دق کے عالمی دن پر ضلع میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو نکڑ ناٹک، کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) اور مختلف پروگراموں کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔جین نے کہا کہ محکمہ صحت 2025 تک ملک سے ٹی بی کو ختم کرنے کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Koshal Mela ویمنس کالج میں ’کوشل میلے‘ کا اہتمام

اسی سلسلے میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے مختلف اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ٹی بی کے مریض کی شناخت ہو جائے گی اتنی ہی جلد ٹی بی کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی آئے گی۔ ٹی بی کا مریض ایک سال میں 15 سے 20 لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے اگر علاج نہ کیا جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.