ETV Bharat / state

CM Yogi Visit Sonbhadra وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے زیرتعمیر میڈیکل کالج کا معائنہ کیا

ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج پروجیکٹ کے تحت اتر پردیش میں میڈیکل کالجوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سون بھدر ضلع میں زیر تعمیر میڈیکل کالج کا معائنہ کیا۔ construction medical college in Sonbhadra

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 3:48 PM IST

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے زیر تعمیر میڈیکل کالج کا معائنہ کیا

سون بھدر: اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو سون بھدر ضلع میں زیر تعمیر میڈیکل کالج کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ اپنے طے شدہ پروگرام سے آدھا گھنٹہ پہلے سون بھدر پہنچ گئے۔ انہوں نے سب سے پہلے میڈیکل کالج کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کو دیکھا۔ اس دوران انہوں نے زیرتعمیر میڈیکل کالج کے ہر حصے کا معائنہ کیا اور ایگزیکٹو باڈی کے افسران کو ہدایات دیتے رہے۔ واضح رہے کہ ون ڈسٹرکٹ ون میڈیکل کالج پروجیکٹ کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں میڈیکل کالجوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سون بھدر کے ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع ضلع اسپتال کو اپ گریڈ کرکے میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

تعمیراتی کام کو جنگی بنیادوں پر کرواتے ہوئے وزیراعلیٰ نے میڈیکل کالج کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اگلے تعلیمی سیشن سے اس کا کام شروع کیا جا سکے۔ اس کے بعد سی ایم یوگی نے بی جے پی کی بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ بائیک ریلی کے ذریعے بی جے پی کارکن مودی حکومت کے نو سالہ دور کی کامیابیوں کو عوام کے درمیان رکھیں گے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سون بھدر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سون بھدر مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے اپنے نام کے مطابق سونے جیسا بننے کے راستے پر گامزن ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے قبائلی سماج کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرکے صرف ان کا استحصال کیا۔ لیکن پچھلے 06 سالوں میں ہر غریب اور قبائلی سماج کے لوگوں کو بغیر کسی تفریق کے حکومت کی اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Yogi On Youth بی جے پی نے نوجوانوں کے ہاتھ میں ٹیبلیٹ دیا، یوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.