ETV Bharat / state

Republic Day یوم جمہوریہ کی مناسبت سے یوپی میں چوبیس گھنٹے ہوگی بجلی کی سپلائی

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست میں بجلی کی بندش نہ ہو۔

author img

By

Published : Jan 26, 2023, 10:31 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے یوم جمہوری کے موقع پر جمعرا ت کو پوری ریاست کو بجلی کٹوتی سے نجات دیتے ہوئے سبھی مہانگروں میں 24گھنٹے غیر منقطع بجلی فراہم کی ہدایت دی گئی ہے۔ اترپردیش پاورکارپوریشن کے صدر ایم دیوراج نے بدھ کو بتایا کہ پوری ریاست میں یوم جمہوریہ پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس ضمن میں حکومت نے پوری ریاست میں 24گھنٹے بجلی سپلائی کا آرڈر دیا ہے۔ ریاست کے سبھی علاقوں میں غیر منقطع بجلی سپلائی ہو اس کے لئے ڈسٹری بیوشن کارپوریشنز کے منیجنگ ڈائریکٹرز کو ضروری ہدایات دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر بجل سپلائی میں تعینات افسران و ملازمین کو کہا گیا ہے کہ پوری مستعدی کا مظاہرہ کریں۔ مقامی دقتوں کو فورا ٹھیک کیا جائے اس کے لئے ضروری مین پاور و اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ س سال، 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں ملک کی فوجی طاقت، ثقافتی تنوع اور بہت سے دوسرے منفرد اقدامات کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ پچھلے سال، آزادی کی 75ویں سالگرہ کو ملک بھر میں 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے طور پر منایا گیا تھا۔ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تصور کیا ہے، اس سال کی تقریبات جوش، حب الوطنی کے جذبے اور 'عوامی شرکت' پر مرکوز ہوں گی۔ صدر دروپدی مرمو 26 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں ڈیوٹی پاتھ سے 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات پر پریڈ کی سلامی لیں گی۔ اس کے ساتھ ہی مصری صدر عبدالفتاح السیسی پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔۔

یہ بھی پڑھیں: Republic Day لوک سبھا اسپیکر نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.