ETV Bharat / state

بارہ بنکی مسجد منہدم معاملہ: تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل - three-member inquiry committee

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مسجد معاملے پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر حکومتی سطح پر ایک تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو سرکاری املاک پر غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کرنے اور اس کے تعلق سے ریکارڈ کی بنیاد پر وقف بورڈ کے ذریعے رجسٹریشن کرائے جانے کے تعلق سے جانچ کرے گی۔

cm yogi
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ
author img

By

Published : May 23, 2021, 7:59 AM IST

اسپیشل سیکریٹری اقلیتی فلاح و بہبود اور وقف شیوکانت دویویدی کی صدارت میں یہ کمیٹی 15 دن میں اپنی جانچ رپورٹ حکومت کو سونپے گی۔

order
حکومت کی طرف سے جاری کردہ آرڈر

ڈی ایم ڈاکٹر آدرش سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ رام سنیہی گھاٹ تحصیل احاطہ کے معاملے میں سرکاری املاک پر غیرقانونی طریقے سے تعمیرات کرنے اور اس سلسلے میں فرضی ریکارڈ کی بنیاد پر رجسٹریشن کرائے جانے کی سرکاری سطح پر تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اقلیتی فلاح و بہبود اور وقف ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل سیکریٹری شیوکانت دویویدی کی صدارت میں اقلیتی فلاح و بہبود لکھنؤ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر راہل گپتا اور اقلیتی فلاح و بہبود ایودھیا ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اس معاملے کی جانچ کریں گے اور 15 دن میں جانچ رپورٹ سونپیں گے۔

tweet
ڈی ایم کا ٹویٹ

غورطلب ہے کہ الہٰ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں 2011 کے بعد تعمیر کردہ غیر قانونی مذہبی مقامات کو فوری طور پر ہٹادیا جائے اور 2011 کے پہلے کی تعمیرات کو منتظمین کسی دوسری جگہ پر منتقل کر کے تعمیر کرائیں۔ اس کے بعد سے ہی انتظامیہ مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنا رہی ہے۔

tweet
رکن پارلیمان اوپیندر سنگھ راوت کا ٹویٹ

مزید پڑھیں:

مرادآباد-بارہ بنکی کی مسجد پر کیا بولے مختلف اداروں کے ذمہ داران

اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بارہ بنکی ضلع انتظامیہ نے تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں واقع قدیم مسجد کو گزشتہ دو شنبہ کی دیر رات منہدم کر دیا اور اس کا ملبہ مختلف دریاؤں میں بہا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.