ETV Bharat / state

یوگی نے ناقص کٹ پر پابندی عائد کر دی

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے صحت عملہ کو دی جا رہی خراب کٹ پر روک لگا دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اونیش اوستھی نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کو سنجیدگی سے لیا اور کٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

cm yogi banned the poor kit being given to health workers
یوگی نے صحت عملہ کو دی جانے والی ناقص کٹ پر پابندی عائد کر دی
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 11:28 PM IST

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اونیش اوستھی اور پرنسپل سکریٹری صحت امت موہن پرساد نے پریس کانفرنس کی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متعلق واقعات اور حکومت کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اونیش اوستھی نے کہا کہ وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ ریاست میں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سونا چاہئے۔ جن کے پاس راشن کارڈ، آدھار کارڈ موجود ہو یا نہ ہو، انہیں بھی راشن فراہم کیا جائے۔ پہلے مرحلے میں تین کروڑ 27 لاکھ افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

اونیش اوستھی نے کہا کہ ‘پردھان منتری گرام اناج یوجنا’ کے تحت تین کروڑ 55 لاکھ راشن کارڈوں میں سے ایک کروڑ 78 لاکھ افراد کو راشن مہیا کیا گیا ہے۔ اس میں چاول کی تقسیم 44٪ رہی ہے۔ کمیونٹی کچن اور شیلٹر ہوم میں اچھے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گذشتہ روز 12 لاکھ سے زائد فوڈ پیکٹ تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ اس کو مزید چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جو لوگ قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں ان کے بارے میں بھی وزیر اعلی نے ہدایات دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی سے متعلق کٹس کے انتظامات سے متعلق ہدایات بھی دی ہیں۔ اس پر بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ ان کی ہدایات پرنسپل سیکریٹری صحت کو دی گئی ہیں۔ اوستھی نے بتایا کہ یہ کٹ بہت پہلے خریدی گئی تھیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے دوران ڈاکٹروں کو دی جانے والی کٹ پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ یہ کٹ معیار کے مطابق نہیں ہے۔ اس کٹ سے ڈاکٹروں کو تحفظ نہیں ملے گا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کو سنجیدگی سے لیا اور اس طرح کے کٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ این 95 ماسکس کو صحت عملہ کو اور حفاظتی سامان دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پی پی ای کٹس بہت پہلے خریدی گئی تھیں۔ اس کا استعمال روک دیا گیا ہے۔

ہاٹ اسپاٹ پر خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاست میں 179 ہاٹ سپاٹ علاقوں میں گھر گھر راشن سپلائی کی جا چکی ہیں۔ یوپی میں غیر ملکی تبلیغی جماعت کے 45 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ بہت سے لوگوں کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.