ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پولیس اکادمی پہنچے جہاں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کی شرکت کی۔
واضح رہے کہ ڈپٹی ایس پی کے 86 ویں بیچ کی ٹریننگ 20 اکتوبر 2020 کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پولیس اکیڈمی میں شروع ہوئی۔ آؤٹ ڈور اور ان ڈور ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد نئے افسران ڈیوٹی کے لیے تیار ہیں۔ 72 ڈپٹی ایس پیز کے اس بیچ نے پیر کی صبح پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا جس میں 17 خواتین ڈپٹی ایس پیز شامل ہیں۔
ڈپٹی ایس پیز کی سلامی پریڈ کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اسٹیج سے خطاب کیا، ساتھ ہی انہوں نے تمام افسران کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہ کہا اب ان ڈی ایس پیز کا فرض ہے کہ وہ صوبے میں جرم کی روک تھام اور مجرموں کو سزا دلانے میں ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Bypoll results: لوک سبھا کی 3 اور 29 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج
اس دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بیسٹ کیڈٹ کو بیسٹ ایوارڈ اور سارٹیفکٹ سے نوازا۔ وہیں پروگرام کے آخر میں سبھی ڈپٹی ایس پیز کو حلف دلایا گیا۔
غور طلب ہے کہ اس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیر اعلیٰ ہوگی آدتیہ ناتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔