وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں 11 تجاویز کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔
ریاستی حکومت کے ترجمان اور وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ برس ہوئے سرمایہ کاروں کے اجلاس میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی دینے کی پالیسی کے تحت حکومت نے الکٹرانک گاڑیوں کی اکائیوں کے قیام میں 25 فیصدی رعایت دی ہے۔حکومت کو امید ہے کہ اس سے ریاست میں 40 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائےگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پورا بھروسہ ہے کہ اگلے 3 برسوں میں دس ہزار سے زیادہ ای۔گاڑیاں ریاست کی سڑکوں پر نظر آئیں گی جبکہ 70فیصدی عوامی آمدورفت کی ای۔بسوں پر منحصر ہوگا۔ پالیسی کے تحت حکومت کو 20 لاکھ چارجنگ اسٹیشن قائم کرے گی۔
سنگھ نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاور چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام کے لیے کم سے کم 6 لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری پر 25 فیصدی کی رعایت فراہم کرے گی۔