وارانسی میں وہ جگم باڑی مٹھ کے صد سالہ تقریب میں حصہ لیں گے۔
جگم باڑی مٹھ کے صد سالہ تقریب کے ویرشیو کمبھ کے اختتامی جلسے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی شرکت ہوگی۔
اس سے قبل آج وہ شری کاشی وشو ناتھ مندر میں درشن کے لیے پہنچے اور ہندو رسم و رواج کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا۔
وہاں انہوں نے کاشی وشو ناتھ مندر میں موجود بابا وشو ناتھ کا بھی درشن کیا اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
اس کے بعد انہوں نے زیر تعمیر راہدری کا بھی جائزہ لیا۔ مندر انتظامیہ کے اہم ذمہ دار وشال سنگھ نے ملبوسات اور دیگر چیزیں تحفہ میں پیش کیا۔