ETV Bharat / state

جمعیت یوتھ کلب بنارس کا 'تعلیمی بیداری ہفتہ' کا اختتامیہ پروگرام

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 10:22 PM IST

اس پروگرام میں مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات سے بچوں کو متعارف کرایا گیا اور ان کی زندگی پر کوئز مقابلہ کا انعقاد ہوا۔ اس کے علاوہ عوام کے لیے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر بھی پروگرام منعقد ہوا۔

Closing Program of 'Educational Awareness Week' of Jamiat Youth Club Banaras
جمعیت یوتھ کلب بنارس کا 'تعلیمی بیداری ہفتہ' کا اختتامیہ پروگرام

بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کی مناسبت سے جمعیت یوتھ کلب بنارس نے تعلیمی بیداری ہفتہ پروگرام کا اہتمام کیا۔ جس کے تحت مختلف پروگرام ہوئے اور عوام کو تعلیمی اہمیت و افادیت کے سلسلے میں بیدار کیا گیا۔

جمیعت علماء ہند کے مشرقی اترپردیش کے جنرل سکریٹری مولانا عبید اللہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بھارت میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کو یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے جمعیت یوتھ کلب بنارس نے 11 سے 17 نومبر تک 'تعلیمی بیداری ہفتہ' پروگرام کیا ہے جس کے تحت مختلف پروگرام عمل میں آئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات سے بچوں کو متعارف کرایا گیا اور ان کی زندگی پر کوئز مقابلہ کا انعقاد ہوا۔ اس کے علاوہ عوام کے لیے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر بھی پروگرام منعقد ہوا۔ سوشل میڈیا پر تعلیم کی اہمیت و افادیت سے متعلق متعدد پوسٹ کیے گئے جس کا واحد مقصد یہ تھا کہ معاشرہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیدار ہو جو اس کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے جمعیت علماء پوری طریقے سے تیار ہے اگر تعلیمی ادارے کی بات آئی تو تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، غریب طلبا و طالبات کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

پروگرام کے کنوینر محمد رضوان نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا جبکہ دیگر اراکین و ذمہ داران نے مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی اور تعلیمی اہمیت پر بہترین خطاب کیا۔ اس موقع پر جمعیت یوتھ کلب بیشتر اراکین موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.