ETV Bharat / state

Clerk Arrested اعظم خان کے اسکول کو فرضی طریقے سے مدد فراہم کرنے کے الزام میں کلرک گرفتار - کلرک گرفتار

سابق کابینی وزیر اعظم خان کے رامپور پبلک اسکول کو غیر قانونی طور سے منظوری دینے کے معاملے میں کلرک کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 10:20 PM IST

رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر محمد اعظم خان کے اسکول کو فرضی طریقے سے منظوری دلانے کے الزام میں محکمہ تعلیمات کے کلرک کو پولیس نے آج گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ سابق کابینی وزیر اعظم خان کے رامپور پبلک اسکول کو غیر قانونی طور سے منظوری دینے کے معاملے میں کلرک کو گرفتار کیا گیا ہے۔ معاملہ ضلع میں شہر کنارے یتیم خانہ کی جگہ پر بنے رامپور پبلک اسکول کا ہے۔الزام ہے کہ اسکول کی منظوری فرضی طریقے سے کی گئی۔ گذشتہ سال رامپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بغیر نقشہ پاس کرائے گرین بیلٹ میں زیر تعمیر اسکول بھون کو توڑنے کی ہدایت دی تھی۔ ڈی ایم کے ذریعہ اس کی جانچ کرائی گئی تھی۔

بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اس وقت ایس پی اقتدار میں سال 2016 میں ہی اسکول کو منظوری دے دی۔ تب منظوری کی فائل میں محکمہ فائر بریگیڈ کی این او سی دوسرے اسکول کی لگائی گئی۔ اس پر ڈی ایم نے رامپور بی ایس اے دفتر کے کلرک توفیق احمد کو معطل کردیا تھا۔ بی ایس اے کو معاملے میں رپورٹ درج کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تھی۔ اس معاملے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرایا گیا تھا۔ اسٹیشن آفیسر گجیندر تیاگی کے مطابق کلرک توفیق احمد شہر کے محلہ گھیر پیپل والا کا رہنے والا ہے۔ حادثے کے وقت وہ رامپور بی ایس اے دفتر میں تعینات تھا۔اسے گھر سے گرفتار کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Indecent Remarks on Azam Khan دہلی ایئرپورٹ میں اعظم خان پر قابل اعتراض جملے کا استعمال، ویڈیو وائرل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.