ETV Bharat / state

Youtube Singer Farmani Naaz: فرمانی ناز کے بھجن گانے پر علما نے اعتراض جتایا

گلوکارہ فرمانی ناز کا گانا 'ہر ہر شمبھو' یوٹیوب مقبولیت حاصل کر رہا ہے لیکن اس دوران علما نے فرمانی ناز کو بھجن وغیرہ گانے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔ Clerics Objected Over Farmani Naaz's Bhajan

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 8:11 PM IST

youtube singer farmani naaz
فرمانی ناز کے بھجن گانے پر علما کا اعتراض

سہارنپور: یوٹیوب گلوکارہ فرمانی ناز نے کانوڑ یاترا کے دوران اپنی آواز میں ایک بھجن ریکارڈ کروایا ہے جس کے بعد انہیں علما نے کہا کہ 'ناچنا اور گانا اسلام میں حرام ہے اس لیے ایسا کوئی بھی غیر مذہبی کام کرنے سے گُریز کریں۔' Ulema Reaction to Bhajan Singing

فرمانی ناز کون ہے: مظفر نگر کے گاؤں محمد پور کی رہنے والی گلوکارہ فرمانی ناز کا گانا 'ہر ہر شمبھو' کافی مقبول ہو رہا ہے۔ فرمانی نے یہ گانا پرویندر سنگھ اور راہُل ملہیڑا کے ساتھ مل کر گایا ہے۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے اس گانے کو ریکارڈ توڑ ویوز ملے ہیں۔ واضح رہے کہ 2020 میں جب فرمانی ناز ملک کے مشہور و معروف سنگنگ شو انڈین آئیڈل پر آئی تھیں تب ان کے یوٹیوب چینل اور انٹرنیٹ پیج پر لاکھوں فالوورز بن چکے تھے۔ اس وقت فرمانی اپنے بیٹے کی خراب صحت کی وجہ سے انڈین آئیڈل سے واپس لوٹ گئی تھیں۔

فرمانی ناز کی شادی 2017 میں میرٹھ کے چھوٹا حسن پور گاؤں کے رہنے والے عمران سے ہوئی تھی۔ ایک سال بعد بیٹا بھی پیدا ہوا لیکن شوہر نے انہیں چھوڑ کر دوسری شادی کر لی۔ تب سے فرمانی صرف گانے گا کر خاندان چلا رہی ہیں۔ یوٹیوب پر ان کا ایک چینل بھی ہے اور وہ بھجن بھی گاتی ہیں، اسی لیے علماء نے انہیں بھجن وغیرہ گانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔

علمائے کرام نے ان کے گائے ہوئے بھجن پر اعتراض کیا ہے۔ علما کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے کسی دوسرے مذہب کی شناخت ہو یا دوسرے مذاہب کی مذہبی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو یہ اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ ایک مسلمان کو اسلام کا مکمل پابند ہونا چاہیے۔ اس تنازع پر فرمانی ناز نے بتایا کہ وہ صرف ایک فنکار ہیں۔ جب وہ کوئی گانا یا بھجن گاتی ہیں تو یہ نہیں سوچتی کہ وہ ہندو ہے یا مسلمان۔ وہ بطور فنکار اپنے گانے گاتی ہیں۔

ساتھ ہی سہارنپور میں دیوبند کے علمائے کرام نے بھی فرمانی ناز کے بھجن گانے پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ مفتی اسد قاسمی نے کہا ہے کہ اسلام میں شریعت کے اندر کسی قسم کا بھجن جائز نہیں ہے۔ مسلمان ہونے کے ناطے اگر کوئی دیوی دیوتاؤں کا بھجن گاتا ہے تو اسے شریعت میں حرام قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرمانی نامی خاتون نے یوٹیوب پر کئی فلمی گانے اپ لوڈ کیے ہیں۔ اس کے بعد اب انہوں نے بھجن گایا ہے۔ یہ اسلام میں شریعت کے خلاف ہے۔ لہٰذا فرمانی ناز کو اس سے بچنا چاہیے اور توبہ کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.