ETV Bharat / state

نوئیڈا: صفائی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

نوئیڈا اتھاریٹی گیٹ کے روبرو صفائی ملازمین نے مطالبات کو حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ اس دوران ملازمین کی پولیس اہلکاروں سے تکرار بھی ہوئی۔

Cleaning workers protest against administration in Noida
نوئیڈا: صفائی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 5:35 PM IST

ایک روز قبل صفائی ملازم انیل کمار کی خودکشی کے بعد آج بڑی تعداد میں صفائی ملازمین نوئیڈا اتھاریٹی گیٹ کے روبرو جمع ہوگئے اور مطالبات کی یکسوئی کےلیے نعرے لگائے۔ اس دوران پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا اور 13 صفائی ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

نوئیڈا: صفائی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی ملازمین نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سیکٹر 12 میں واقع شملہ پارک میں صفائی ملازمین جمع ہوئے اور حکمت عملی پر غور کر رہے تھے کہ پولیس نے غیرضروری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ملازمین کو منتشر کردیا۔

اس دوران ناراض صفائی ملازمین نے سیکٹر 11 اور 12 کی سڑکوں پر کوڑا بکھیردیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

وہیں دوسری جانب پولیس نے ملازمین کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.