ETV Bharat / state

نوئیڈا: تنخواہ اور سیفٹی کٹ کو لے کر صفائی ملازمین کی ہڑتال

author img

By

Published : May 10, 2021, 7:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں واقع ٹینڈر کمپنی کے باہر سینکڑوں صفائی ملازمین نے احتجاج کیا۔ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور کمپنی کی جانب سے انہیں حفاظتی کٹ بھی فراہم کی جائے۔

تنخواہ اور سیفٹی کٹ کو لے کر صفائی ملازمین کی ہڑتال

پیر کے روز نوئیڈا کے سینکڑوں صفائی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ درج کروایا، جس کی وجہ سے آج نوئیڈا میں گندگی دیکھنے کو ملی۔ ان صفائی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور کمپنی کی جانب سے کورونا سے بچنے کے لئے انہیں حفاظتی کٹ فراہم کی جائے۔ صفائی کارکنان اپنے مطالبات کو لے کر ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں واقع وینڈر کمپنی کے باہر احتجاج کیا۔

صفائی ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک طرف کورونا سے ملک کو بچانے کے لئے ڈاکٹروں ، پولیس اور صفائی ملازمین جیسے فرنٹ لائن کارکن اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کی خدمت میں مصروف ہیں تو وہیں ان لوگوں کو تنخواہ اور سیفٹی کٹ کے لئے ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنے مطالبات کے لئے نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں وینڈر کمپنی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کمپنی کے گیٹ پر ہنگامہ بھی کیا۔دراصل ان کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ کورونا انفیکشن مستقل طور پر بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ان لوگوں کو کوئی حفاظتی کٹ بھی نہیں دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ان میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم گھر گھر جا کر کچرا اٹھاتے ہیں۔ حفاظتی کٹ نہ ہونے سے انفیکشن کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ہماری کمپنی سیفٹی کٹ فراہم نہیں کررہی ہے۔

واضح رہے کہ نوئیڈا اتھارٹی نے نجی کمپنی کو گھر گھر جاکر کچرا جمع کرنے کا ٹینڈر منظور کیا تھا۔سیکٹر 62 میں واقع کمپنی نے اس کا ٹینڈر حاصل کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.