ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں دریائے گھاگھرا پر تعمیر شدہ چودھری چرن سنگھ پمپ نہر آبپاشی کے لحاظ سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اس پمپ نہر پر مئو اور بلیا دو اضلاع کی تقریباً 75 فیصد آبپاشی منحصر ہے۔ یہاں پر نصب کیے گئے پمپ نہر سے دریا سے پانی کھینچ کر نہروں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔
پانی کو محفوظ طریقے سے پہنچانے کے لیے کافی مضبوط اور اونچی نہریں تعمیر کی گئی ہیں۔ ہر برس برسات ختم ہونے کے بعد پمپ کی جنگی پیمانے پر صفائی کی جاتی ہے لیکن اس برس محکمہ آبپاشی کی لیٹ لطیفی سے صفائی کا کام ایک ماہ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔
حالانکہ پمپ نہر پر تعینات انجینئر جلد ہی کام مکمل کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔