ETV Bharat / state

وکاس دوبے انکاونٹر کیس میں یو پی پولیس کو کلین چٹ - urdu news

گینگسٹر وکاس دبے انکاؤنٹر کیس میں یوپی پولیس کو کلین چٹ مل گئی ہے، جسٹس بی ایس چوہان کمیٹی کو یوپی پولیس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

وکاس دوبے انکاونٹر کیس میں یو پی پولیس کو کلین چٹ

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 1:04 PM IST

اترپردیش میں ضلع کانپور کے بکرو گاؤں میں آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے گینگسٹر وکاس دبے انکاؤنٹر کیس میں یوپی پولیس کو کلین چٹ مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ جسٹس بی ایس چوہان کمیٹی کو یوپی پولیس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ 8 ماہ کی طویل تحقیقات کے بعد کمیٹی کو ایک بھی گواہ نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ انکاونٹر فرضی تھا۔

واضح رہے کہ 2 جولائی 2020 کی رات چوپے پور تھانہ علاقے کے بکرو گاؤں میں چھاپے ماری کرنے پہنچی پولیس ٹیم پر وکاس دبے اور اس کے غنڈوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس میں 8 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معاملے میں ملوث وکاس دوبے کے چاروں غنڈوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ کلیدی ملزم وکاس دبے مفرورتھا۔

9 جولائی کو وکاس ڈوبے نے اجین کے مہاکال مندر میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا، اس کے بعد اجین سے واپس لاتے وقت وکاس دبے کی گاڑی پلٹ جانے کے بعد وکاس دوبے پولیس پسٹل لے کر بھاگتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کرنے لگا اس دوران پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی میں وہ ہلاک ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.