ETV Bharat / state

Clashes in Varanasi وارانسی میں تعزیہ جلوس کے دوران شیعہ اور سنی کے مابین پتھر بازی، کئی درجن زخمی - وارانسی میں شیعہ سنی فساد

اتر پردیش کے ضلع وارانسی میں محرم کے جلوس کے دوران تعزیہ داری کے معاملے پر شیعہ اور سنی فرقے کے درمیان چھڑپ ہو گئی۔ اس دوران پتھر بازی کی وجہ سے دونوں طرف کے کئی درجن افراد زخمی ہوگئے۔

وارانسی میں تعزیہ جلوس کے دوران شیعہ اور سنی کے مابین پتھر بازی

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 10:02 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کے ضلع وارانسی کے زید پورہ تھانہ علاقے کے دوشی پورہ میں تعزیہ جلوس کے دوران شیعہ اور سنی کے مابین چھڑپ ہو گئی۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید پتھر بازی ہوئی جس میں کئی درجن افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں فریق کے مابین تعزیہ داری کے حوالے سے فساد ہوا جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ موقعے واردات پر کثیر تعداد میں پولیس آر آر ایف و پی ایس سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوشی پورہ میں غازی میاں درگاہ کے قریب میدان میں مسجد سے متصل تعزیہ رکھنے کا چوک ہے۔ اسی کے بغل سے راستہ ہے۔ اس چوک پر شیعہ مسلمانوں کی تعزیہ رکھی جاتی ہے۔ شیعہ فریق نے صبح ہی اس تعزیے کو چوک سے اٹھا لیا تھا جس کے بعد سنیوں کی تعزیہ اسی راستے سے گزر رہی تھی۔ سنی اپنا تعزیہ چوک سے متصل راستہ پر رکھ کر کسی کا انتظار کرنے لگے جس کے بعد دونوں فریق کے درمیان پہلے کہا سنی ہوئی، اس کے بعد معاملہ طول پکڑ لیا اور شدید پتھر بازی شروع ہو گئی۔

مزید پڑھیں: Muharram Procession لکھنو میں یوم عاشورہ کے موقع پر بھائی چارہ کی شاندار مثال

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیعہ حضرات نے اس جگہ پر سنی مسلمانوں کے تعزیہ رکھنے پر اعتراض کیا۔ اس کے بعد دھکا مکی ہوئی اور معاملات طول پکڑ گیا۔ اس دوران دونوں فریق کے جانب سے شدید پتھر بازی ہوئی جس میں پولیس کی ایک گاڑی اور کئی موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی تعزیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ وارانسی کے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ طریقے سے جانچ کی جا رہی ہے اور جو بھی قصوروار ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وارانسی میں تعزیہ جلوس کے دوران شیعہ اور سنی کے مابین پتھر بازی
وارانسی میں تعزیہ جلوس کے دوران شیعہ اور سنی کے مابین پتھر بازی

مزید پڑھیں: Hindus Taking out Tazia in Gaya گیا میں سو سے زیادہ جگہوں پر ہندو تعزیہ جلوس نکال رہے ہیں

اس جھڑپ میں زخمی تقریبا 40 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات خراب ہونے کے بعد سنی فریق نے تعزیہ لے جانے سے انکار کر دیا اور وہیں پر احتجاج کرنا شروع کر دیا لیکن پولیس انتظامیہ کے سمجھانے کے بعد تعزیہ کو کربلا کی طرف لے جایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.