ETV Bharat / state

One Arrested By UP Police پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، ایک گرفتار، دوسرا زخمی

بلند شہر میں پولیس اور گئو کشی کے ملزمین کے درمیان ہوئے تصادم کے دوران ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ کارتوس برآمد کئے ہیں۔ One Arrested By UP Police

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 4:06 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بلندشہر: اترپردیش کے بلند شہر میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے غیرقانونی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔One Arrested By UP Police

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے بتایا کہ ضلع میں ملزمین کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت کل دیر رات تھانہ گلاوٹھی پولیس ٹیم جانچ کر رہی تھی۔ تبھی انہیں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں کے گھومنے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے باغ کے نزدیک پہنچنے کے بعد سامنے سے آرہی موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو ٹارچ کی لائٹ سے رکنے کا اشارہ کیا۔ بدمعاشوں نے موٹر سائیکل کو تیزی سے موڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ٹیم کے ذریعہ بدمعاشوں کا تعاقب کیا گیا تو کچھ دوری پر بدمعاشوں کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔

بدمعاشوں نے اپنے آپ کو پولیس سے گھرتا دیکھ ان پر گولی چلائی۔ جس پر پولیس ٹیم نے بھی دفاع میں فائرنگ کی جس میں ایک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی کی شناخت وسیم عرف کالیا کی شکل میں ہوئی ہے۔ جس کے علاج کے لئے سی ایچ سی گلاوٹھی میں داخل کرایا گیا۔گرفتار ملزم وسیم تھانہ گلاوٹھی کا شاطر اسمگلر ہے۔ ملزم کی گرفتاری اور برآمدگی کے ضمن میں تھانہ گلاوٹھی پر آگے کی قانونی کاروائی کرتے ہوئے اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Miscreants Arrested in Bhagalpur بھاگلپور میں خصوصی مہم میں چالیس بدمعاش گرفتار

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.