ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس اور شرپسند عناصر کے مابین تصادم - تصادم میں دو شرپسند زخمی

نوئیڈا پولیس اور شرپسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں دو شرپسند زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر کے علاج کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا۔

نوئیڈا: پولیس اور شرپسند عناصر کے مابین تصادم

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 2:25 PM IST

نوئیڈا تھانہ سیکٹر 24 میں نوئیڈا پولیس اور شرپسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں دو شرپسند زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 24 ایڈوو چوراہے سے مورنا کی طرف جانے والی شاہراہ پر تھانہ سیکٹر 24 کے انچارج پربھات دکشت کے زیر قیادت پولیس کی ٹیم گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔

ویڈیو

اس دوران سامنے سے آرہے دو بائک سواروں کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو دونوں موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے، پولیس نے دونوں کا پیچھا کیا تو شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کرنی شروع کر دی۔

معاملے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے اپنے بچاؤ میں فائرنگ کی جس میں دونوں شرپسند شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر کے علاج کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا ہے۔

گرفتار ملزمیں کی شناخت منو عرف راہل اور انل کے طور پر ہوئی ہے جن کے پاس سے پولیس نے دو بائک سمیت لوٹ کے متعدد سامان برآمد کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.