ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں اتوار کو پینے کے شفاف پانی کی سپلائی کرنے والی ٹنکی سے فصل کی سینچائی کا ویڈیو بنانے کے سلسلے میں پڑوسیوں میں ہوئے تنازع میں چچا کی بندوق سے چلی گولی سے بھتیجے کی موت ہوگئی۔ جبکہ دو دیگر افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق ضلع ہردوئی میں پینے کے پانی کی سپلائی کرنے والی ٹنکی سے فصل کی سینچائی کرنے کا ویڈیو بنانے کے سلسلے میں پڑوسیوں میں تنازع اتنا طول پکڑ گیاکہ دونوں فریقین میں آپس میں گالم گلوج اور تنازع ہونے لگا۔ جس پر ملزم کے بھیتجوں نے اپنے چچا اور پڑوسی کے درمیان ہوئے تنازع میں ثالثی کی کوشش کی لیکن مشتعل چچا نے اپنے گھر کی چھت سے بندوق سے گولی چلانی شروع کردی۔ clash over crop irrigation in Hardoi
جس میں ایک بھیتجے کی گولی لگنے سے موت ہوگئی جبکہ دو دیگر کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں کو لکھنؤ ٹراما سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اترولی تھانے کے بھراون قصبے میں تھانے میں تعینات چوکیدار رگھوناتھ رہتے ہیں۔ وہ اپنے کھیت میں بوئی گئی آلو کی فصل میں پینے کے پانی کی سپلائی کرنے والی ٹنکی سے پانی لگانے گئے تھے۔ ٹنکی کے پڑوس میں سابق آپریٹر منگلا پانڈے یہ دیکھ کر اپنے موبائل سے اس کا ویڈیو بنانے لگے۔ جس کی رگھوناتھ نے مخالفت کی تو ان کے درمیان تنازع ہونے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: BJP and SP Workers Clash in Deoria: دیوریا میں ایس پی اور بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ
دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ اور پتھراؤ ہونے لگا۔ اس دوران منگلا کے بھیتجے رجت پانڈے(26)، شانو پانڈے(28) اور وشال پانڈے(24) بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرنے لگے۔ اس درمیان منگلا پانڈے اپنے گھر کی چھت پر چڑھ گیا اور اپنی دو نلی بندوق سے فائرنگ کرنے لگا۔ ایک کے بعد ایک اس نے سات فائر کئے اس میں اس کے بھتیجے رجت پانڈے کی گولی لگنے سے موت ہوگئی جبکہ شانو اور وشال شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ گولی چلنے کی اطلاع کے نصف گھنٹے بعد پولیس کے پہنچنے سے مشتعل لوگوں نے منگلا کا گھر گھیر لیا اور موٹر سائیکل میں پولیس کے سامنے ہی آگ لگا دی اور کار میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد کئی تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ کو پرامن کرایا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
یو این آئی