ETV Bharat / state

وکیل کے قتل پر وکلاء کا ہنگامہ - congress commented on utter pradesh government

ریاست اترپردیش کے درالحکومت لکھنؤ کے کرشنا نگر علاقے میں معمولی بات پر ہوئی کہا سنی کے بعد کچھ افراد نے وکیل ششر ترپاٹھی کا قتل کر دیا۔ قتل کی ورادت سے مشتعل وکلاء نے جم کر ہنگامہ کیا۔

کانگریس نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا
کانگریس نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا
author img

By

Published : Jan 8, 2020, 8:43 PM IST

کرشنا نگر علاقے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت کمار رائے نے بدھ کو بتایا کہ منگل دیر رات محلہ دامودر باشندہ وکیل ششرترپاٹھی عرف مونو (35) نکڑ پر کھڑا تھا۔ اسی وقت اسنیہ نگر باشند وکیل اوپیندر تیواری اپنے ساتھ وکلاء کے ساتھ وہاں آیا۔ اور کسی بات کے حوالے سے دونوں کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ بات بڑھنے پر ان لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔ زخمی حالت میں انہیں ٹراما سنٹر لے جایا گیا جہاں داکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

امت کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں دو نامزد سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ایک نامزد وکیل ونائک ٹھاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ششر کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپئے اور لکھنؤ بار اسوسی ایشن اور سنٹر ل بار اسوسی ایشن نے 50۔50 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وہیں اس حادثے کی مخالفت میں وکیلوں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو سیدھے کلکٹریٹ احاطے میں رکھ کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مشتعل وکلاء نے پولیس۔ انتظامیہ مردہ باد کے جم کر نعرے بازی کی۔ پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے سربراہ شیوپال یادو نے بھی وکلاء کے احتجاج میں شرکت کی۔

ادھر کانگریس جنرل سکریٹری نے ایک بار پھر ریاست کے نظم ونسق پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کیا 'سونراوں میں وجے شنکر تیواری اور شاملی میں اجے پاٹھک کے قتل کے بعد اب لکھنؤ میں وکیل ششر کا بہیمانہ قتل کر دیا گیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ 'کیا ریاست پوری طرح سے جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں میں ہے؟ بی جے پی حکومت نظم ونسق کے معاملے میں پوری طرح سے ناکام ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.