ETV Bharat / state

Kashmiri Student Attacked in AMU اے ایم یو میں کرکٹ میچ کے دوران کشمیری طالب علم پر حملہ، شدید زخمی - اے ایم یو میں طلبا کے درمیان جھگڑا

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں گزشتہ روز کرکٹ میچ کے دوران ہنگانمہ ہوا جس میں شوبھت نامی طالب علم نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے ساجد نامی طالب علم پر بیٹ سے حملہ کر دیا جس میں ساجد شدید زخمی ہوا۔ زخمی طالب علم کو بغرض علاج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Clash Between Students During Cricket Match

Kashmiri Student Attacked in AMU
کشمیری طالب علم پر حملہ
author img

By

Published : Nov 17, 2022, 1:22 PM IST

Updated : Nov 17, 2022, 4:24 PM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ روز طلبا کے کرکٹ میچ کے دوران ہنگامہ ہوا جس دوران شوبھت نامی طالب علم نے ایک کشمیری طالب علم کو بیٹ سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد طلبہ نے سینٹنری گیٹ (باب صدی) کو بند کر کے ہنگامہ کیا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم طالب علم شوبھت کو معطل کردیا ہے۔ یونیورسٹی کے سینٹنری گیٹ (باب صدی) کو طلباء نے دیر رات تک بند کرکے زخمی طالب علم کے حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے ملزم طالب علم شوبھت کے خلاف جلد سے جلد سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ علیگڑھ انتظامیہ نے یونیورسٹی باب صدی پر بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا۔ Attack on Kashmiri Student in AMU

اے ایم یو میں کشمیری طالب علم پر حملہ

یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے پورے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کرکٹ میچ کے دوران طالب علم شوبھت نے کرکٹ کے بلے اور دیگر اشیا سے طالب علم ساجد پر حملہ کیا تھا، جس سے ساجد شدید زخمی ہے، جسے اسپتال میں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء نے باب صدی کو بند کردیا اور شوبھت کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ پراکٹر نے مزید بتایا کہ شوبھت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے اور ہم نے بھی اسے معطل بھی کر دیا ہے۔

یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی

مزید پڑھیں:Recruitment Fair at AMU اے ایم یو کے اسی سے زائد طلبہ کو ملازمت کی پیشکش

Last Updated : Nov 17, 2022, 4:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.