ETV Bharat / state

Noida Police and Gangsters Clash نوئیڈا میں پولیس اور گینگسٹر کے درمیان تصادم، ایک گرفتار - Noida crime news

نوئیڈا میں گاڑی چیکنگ کے دوران پولیس کی ایک بدمعاش سے مدبھیڑ ہوگئی، پولیس کے روکنے پر بدمعاش رکنے کے بجائے گاڑی تیز کر کے بھاگنے لگا، پولیس کے پیچھا کرنے پر بدمعاس نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں پولیس کی گولیوں سے بدمعاش زخمی ہوگیا۔

Etv Bharatپولیس اور ضلع بدر گینگسٹر میں تصادم، پولس کی گولیوں سے ہوا زخمی
پولیس اور ضلع بدر گینگسٹر میں تصادم، پولس کی گولیوں سے ہوا زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 4:52 PM IST

Updated : Aug 29, 2023, 5:20 PM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کی ایکوٹیک پولیس اسٹیشن اور ضلع بدر کیے گئے شرپسندوں کے درمیان سرسا گول چکر کے قریب تصادم ہوگیا۔ پولیس کی فائرنگ سے زخمی گینگسٹر کو گرفتار کرکے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں پولیس اور گینگسٹر کے درمیان تصادم اور انکاؤنٹر روزانہ کے معمول بن چکے ہیں، پھر بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جا رہا ہے اور نہ ہی پولیس کنٹرول کر پا رہی ہے، نہ ہی گینگسٹر جرائم کے ارتکاب سے باز آ رہے ہیں۔

پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرسا گول چکر کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ اس دوران صوبہ ہریانہ کے گاڑی نمبر کے کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، کار ڈرائیور رکنے کے بجائے تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے بھاگنے لگا۔ کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ کار سے نیچے اترنے کے بعد گینگسٹر نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ پولیس کی فائرنگ سے سرپسند ٹِنکو زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ وہ ماڈل پوریا ٹاؤن کا رہنے والا ہے۔ ٹنکو کے خلاف قتل، ڈکیتی، اغوا، گینگسٹر سمیت مختلف معاملات میں مقدمات درج ہیں۔ ایڈیشنل ڈی سی پی اشوک کمار سنگھ نے بتایا کہ بدمعاش سے ایک پستول اور ایک کار برآمد کر لیا گیا ہے۔

Last Updated : Aug 29, 2023, 5:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.