ETV Bharat / state

Wall Collapses in Amroha امروہہ میں سنیما گھر کی دیوار منہدم، دو کی موت - امروہہ میں زیر تعمیر دیوار منہدم

ضلع امروہہ میں سینما ہال کی دیوار گرنے سے دو مزدوروں کی موت ہو گئی۔ ساتھ ہی سات زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈی ایم راجیش کمار تیاگی نے بتایا کہ یاسین (19) اور رفیق (45) کی اس حادثہ میں موت ہوگئی۔ Under Construction Wall Collapses in Amroha

امروہہ میں سنیما گھر کی دیوار منہدم، دو کی موت

author img

By

Published : Jul 23, 2023, 3:14 PM IST

امروہہ: اترپردیش کے ضلع امروہہ کے صدر کوتوالی علاقے میں اتوار کی صبح زیر تعمیر سنیما گھر کی دیوار منہدم ہونے سے اس کے ملبے میں دب کر دو مزدوروں کی موت ہوگئی۔ ملبے میں کچھ اور مزدور دبنے سے زخمی ہو گئے۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ صدر کوتوالی علاقے میں واقع مادھو پیلیس میں تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ اتوار کی صبح سنیما گھر کی دیوار اچانک منہدم ہوگئی۔ اس حادثے میں 9 مزدوروں ملبے کے نیچے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے پولیس اہلکار نے ملبے میں دبے دو مزدوروں کو باہر نکالا جنہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: House Collapse in Bulandshahr بلند شہر میں مکان کی چھت منہدم، چار لوگوں کی موت

ملبے میں زخمی مزدوروں کا ریسکیو ہونے کے بعد انہیں علاج کے لئے اسپتال بھیجا گیا۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سنیما ہال خستہ حال ہو گیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق سینما ہال کو گرانے کا کام 2 ماہ قبل سے جاری ہے۔ اسے دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ پچھلا حصہ مکمل طور پر گرا ہوا تھا اور سامنے کی بالکونی اور دیوار کو گرایا جا رہا تھا۔ اسی دوران اچانک دیوار گر گئی اور 9 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچے ڈی ایم راجیش کمار تیاگی نے بتایا کہ یاسین (19) اور رفیق (45) کی اس حادثہ میں موت ہوگئی۔ دونوں کالی پگڑی کوتوالی امروہہ کے رہنے والے تھے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.