میرٹھ: عالمی وبا کورونا کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران عید، اور رکشا بندھن جیسے تہواروں کو لوگوں نے کورونا گائد لائن کے مطابق سرانجام دیا۔
وہیں 25 دسمبر کو منایا جانے والا کرسمس کی تہوار کے پیش نظر اب گرجا گھر سجنے لگے ہیں لیکن کووڈ 19 کو دیکھتے ہوئے حکومت کے جانب سے جاری گائڈ لائن کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ اور گرجا گھروں میں متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس دوران گرجا گھر انتطامیہ کی جانب سے گرجہ گھروں میں عقیدت مندوں کی تعداد کو محدود رکھنے کے لئے دیگر تدابیر اختیار کئے جارہے ہیں۔ وہیں پریئر کے اوقات میں بھی کئی تبدیلی کی گئی ہے۔ تاکہ عقیدت مندوں کو کورونا جیسی وبا سے محفوظ رکھا جاسکے ۔