میرٹھ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش کے ضلع میرٹھ سمیت دیگر اضلاع میں واقع گرجا گھروں میں کرسمس کے موقع پرخصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔میرٹھ کے سینٹ تھومس چرچ میں آج صبح سے ہی عقیدت مندوں کی قطاریں دیکھنے کو ملی. صبح نو بجے سے گرجا گھروں میں خاص دعا کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ملک قوم اور عالم انسانیت کو بچانے کے لیے دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ساتھ ہی ملک کے علاوہ دوسرے ممالک جیسے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کیلئے بھی دعائیں کی گئی۔ اس جنگ میں ہزاروں بے گناہ معصوم لوگوں بالخصوص بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:کرسمس کے موقع پر پی ایم مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، عیسائی برادری سے میرا تعلق بہت پرانا
عقیدت مندوں نے ایک دوسرے کو کرسمَس کی مبارک باد دیتے ہوئے ملک میں آپسی اتحاد اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی بات کہی۔انہوں نے کہاکہ کرسمس کے موقع پر امن و امان قائم رکھنا ہی سب سے بڑا پیغام ہے اور اس کے لئے تمام لوگوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔لوگوں کو اس کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔امان و امان اور خوشحالی کی بدولت ملک میں ترقی ممکن ہے۔ملک جب ترقی کرے گا تو عام آدمی کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔