اترپردیش کے ضلع چترکوٹ کے پہاڑی تھانہ علاقے میں پولیس نے 25۔25 ہزار روپئے کے دو انعامی بدمعاشوں کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے۔
قتل کے معاملے میں پولیس کو شیو چرن اور ارجن ریداس کی گذشتہ آٹھ سالوں سے تلاش تھی جبک دونوں اپنے بدلے ناموں سے شادی کر کے دوسرے ضلع میں رہتے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے گذشتہ رات رامیا پور تراہے پر گھیرابندی کی اور کچھ دیر بعد ٹرکٹر پر سوار بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کروائی میں پولیس نے گھیر کر دونوں کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں ایک نے اپنا نام شیوچرن بتایا جو ضلع کے بھرت پور علاقے کے بھیسوندھا گاؤں کے رہنے والا ہے۔ جبکہ دوسرے ملزم کا نام ارجن ریداس ہے۔
پوچھ گچھ میں بدمعاشوں نے بتایا کہ انہیں سال 2012 میں گرام تورا کے نزدیک جئے کمار کیسروانی باشندہ الہ آباد روڈ تھانہ کوتوالی کروی ضلع چترکوٹ کا قتل کیا تھا او ر ٹرکٹر لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔