ETV Bharat / state

Hajj 2023 بارہ برس سے کم عمر بچے اس سال حج پر نہیں جاسکیں گے

اترپردیش حج کمیٹی کے صدر محسن رضا نے کہا کہ اس سال بارہ برس سے کم عمر بچوں کو سفر حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ سعودی حکومت نے بچوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر لیا ہے۔

بارہ برس سے کم عمر بچے اس سال حج پر نہیں جاسکیں گے

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 10:01 AM IST

Updated : Feb 20, 2023, 3:35 PM IST

اترپردیش حج کمیٹی کے صدر محسن رضا نے کہا کہ بارہ برس سے کم عمر بچے اس سال حج پر نہیں جاسکیں گے

لکھنؤ: حج 2023 کے سلسلے میں سعودی حکومت نے گورنمنٹ آف انڈیا کو سرکولر جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے کہ ملک سے آنے والے عازمین حج کو ہدایت دی گئی ہے کہ حج کے لیے بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کی درخواست نہ دیں۔ سعودی حکومت ان کی صحت اور حفاظت کے بندوبست کے حوالے سے حساس ہے۔ لہٰذا بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کے لیے درخواست نہ دی جائے۔ ریاستی حج کمیٹی کے صدر محسن رضا نے کہا کہ سعودی حکومت نے سرکولر جاری کر کے ملک سے جانے والے عازمین کو اطلاع دی ہے کہ بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کی درخواست حج کے لیے نہ دیں۔ اگر وہ درخواست دیتے ہیں تو وہ درخواست خود بخود منسوخ کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے سعودی حکومت حساس ہے اور یہی وجہ ہے کہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس لیے بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کو رواں برس سفر حج پر لے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر نوٹیفکیشن کے ساتھ بڑی تعداد میں اتر پردیش سے عازمین حج درخواست دے رہے ہیں۔ پہلی اور دوسری قسط کی بھی نوٹیفکیشن جاری ہوچکی ہے۔ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں لیکن سعودی حکومت کی موجودہ گائیڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا اور بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کی درخواست اگر دی جائے گی تو وہ خود بخود منسوخ ہوجائے گی۔

Last Updated : Feb 20, 2023, 3:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.