بچّوں کے اُردو ماہنامہ 'گُل بُوٹے' کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر دہلی 4 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کے ادب اطفال کے مصنفین نے شرکت کی۔
یہ تقریب چاروں دن مختلف مقامات پر منعقد ہوگی آج اس کی شروعات غالب انسٹی ٹیوٹ میں ہوئی جہاں دہلی حکومت کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والے متعدد افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پروفیسر اخترالواسع نے گل بوٹے کے ایڈیٹر فاروق سید کی اس پہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ دور میں اس کانفرنس کی ضرورت کافی اہم ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'آج کی نسل اردو سے بے خبر ہے ایسے میں اگر اردو کو زندہ رکھنا ہے تو ادب اطفال پر کام کرنا ہوگا۔'
وہیں فاروق سید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ادب اطفال کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'لوگ اس کی اہمیت کو تو سمجھتے ہیں لیکن کوئی اس کے لیے کام کرنا نہیں چاہتا۔'