ETV Bharat / state

اترپردیش: مہوبہ میں بورویل میں پھنسے بچے کی موت - بچے کو بورویل سے باہر نکالا

این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم 20 گھنٹے کی سخت محنت کے بعد بچے کو بورویل سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئیں لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ فوری طور پر 108 ایمبولینس کی مدد سے بچے کو ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اترپردیش: مہوبہ میں بورویل میں پھنسے بچے کی موت

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 2:41 PM IST

اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے بودھورا گاؤں میں اپنے ہی کھیت میں ایک معصوم بچہ کھیل رہا تھا کہ اچانک وہاں پر کُھدے ہوئے بوریویل میں گر گیا۔

اترپردیش: مہوبہ میں بورویل میں پھنسے بچے کی موت

اطلاع ملنے پر ڈسٹرکت مجسٹریٹ ستیندر کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ ارون کمار شریواستو موقع پر پہنچے۔ جے سی بی مشینوں کے ذریعے ریسکیو شروع کیا گیا۔

بچے کو محفوظ طریقے سے باہر نکالنے کے لئے تمام تر کوششیں کرنے کے باوجود بچے کو بچایا نہیں جاسکا۔ اعلی افسران نے بچے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور اس کے لیے ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی لکھنؤ ہیڈ کوارٹر سے طلب کیا گیا۔

اطلاع کے 10 گھنٹے بعد ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں پہنچیں، جہاں کئی گھنٹوں کے بعد بچے کو بورویل سے باہر نکالا گیا۔

جس کے بعد بچے کوعلاج کے لیے ضلعی اپستال روانہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

موت کی اطلاع ملنے پر ڈی ایم، ایس پی ضلعی اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے بات چیت کی اورانہیں مالی مدد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.