ہاپوڑ: اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ کے تھانہ دیہی علاقے کے محلہ پھول گڑھی میں کھیلتے ہوئے 6 سالہ بچہ بورویل میں گر گیا۔ 40 فٹ گہرے بورویل میں بچے کے گرنے پر ہلچل مچ گئی ہے۔ بورویل سے مسلسل بچے کے رونے کی آواز آ رہی ہے۔ غازی آباد سے موقع پر پہنچی این ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ میں لگی ہوئی ہے۔ ایمبولینس اور ڈاکٹروں کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔ اس دوران ریسکیو ٹیم نے بچے کو پانی اور دودھ کی بوتل پہنچائی۔ اس کے ساتھ ساتھ بچے کو آکسیجن بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ Child Fell Into a Borewell in Hapur
ہاپوڑ دیہی علاقے کے کوٹلہ سادات علاقے میں منگل کو چھ سالہ بچہ اچانک بورویل میں گر گیا۔ بچے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ وہاں پہنچ گئے اور انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بچے کا نام ماؤ اور والد کا نام محسن ہے۔ بچہ سن نہیں سکتا تھا۔ منگل کو کھیلتے ہوئے وہ بورویل میں گر گیا۔ 35 سال قبل بلدیہ نے کنواں کھدوایا تھا جبکہ یہ 10 سال سے استعمال نہیں ہو رہا تھا۔ بورویل کا منہ کھلا ہوا تھا جس کی وجہ سے سے بچہ اس میں گر گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ، محکمہ صحت، پولیس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ موقع پر پہنچ گئے۔