ETV Bharat / state

Child Death in Child PGI: چائلڈ پی جی آئی میں بچے کی موت پر اہل خانہ کا ہنگامہ - ہسپتال میں بچے کی موت پر ہنگامہ

نوئیڈا میں چائلڈ پی جی آئی میں بچے کی موت کے بعد اہل خانہ نے ہسپتال میں ہنگامہ برپا کیا۔ Child Death in Noida Child PGI

ہسپتال میں بچے کی موت
ہسپتال میں بچے کی موت
author img

By

Published : Apr 26, 2022, 4:48 PM IST

اتر پردیش میں نوئیڈا کے سیکٹر30 میں واقع چائلڈ پی جی آئی میں 10 سالہ بچے کی علاج کے دوران موت ہوگئی جس کے بعد بچے کے گھر والوں نے پی جی آئی میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران لواحقین نے چائلڈ پی جی آئی کے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ہنگامے کو دیکھ کر چائلڈ پی جی آئی انتظامیہ نے موقع پر پولیس کو بلایا۔ Family Commotion Over Boy's Death in Hospital

ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام: متوفی بچے کے رشتہ دار آئی وی پرکاش نے بتایا کہ سیکٹر 16 کے رہنے والے 10 سالہ امنگ سنگھ کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد بچے کو پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا۔ چائلڈ پی جی آئی کے ڈاکٹروں نے اس دوران بچے میں ڈفتھیریا کی علامات کے بارے میں بتایا تھا۔ آج صبح جب گھر والے بچے سے ملنے پہنچے تو ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ بچے کی موت ہوچکی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر علاج میں لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔

وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ سے کارروائی کا مطالبہ: چائلڈ پی جی آئی میں 10 سالہ بچے کی موت کا معاملہ سوشل میڈیا پر زور پکڑ رہا ہے۔ بچے کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کو ایک ٹویٹ کے ذریعے چائلڈ پی جی آئی میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی اور واقعہ کی مکمل معلومات سے آگاہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ سے بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بچے کے اہل خانہ نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل شرما سے شکایت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.