ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ کی رامپور آمد پر کسان رہنماؤں کی تنقید - letest news from rampur

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج 8 نومبر کو رامپور کا دورہ کریں گے، اس تعلق سے کسان رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صرف انتخاب کے موسم میں ہی رامپور آتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی رامپور آمد پر کسان رہنماؤں کا تنقید

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 9:32 AM IST

Updated : Nov 8, 2021, 12:22 PM IST

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج 8 نومبر کو رامپور کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ رامپور کے گاندھی اسٹیڈیم میں ایک جلسہ کو خطاب کریں گے۔

اس ضمن میں بھارتی کسان یونین کے رہنما حسیب احمد نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اس دورے انتخابی اسٹنٹ بتایا ہے، انہوں نے کہا کہ رامپور میں گذشتہ دنوں آئے سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی تھی، لیکن یوگی جی نے کسانوں کے حق میں ایک لفظ تک نہیں بولا اور اب انتخاب نزدیک ہے، تو مہاراج رامپور آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رامپور میں وزیر اعلی صرف انتخاب کے موسم میں ہی آتے ہیں۔

ویڈیو

وہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے سے متعلق انتظامیہ مکمل تیاریوں میں مصروف ہے۔ پولیس لائن میں ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے جہاں سے وہ گاڑیوں کے ذریعہ پروگرام کے مقام پر پہنچیں گے۔ کسی طرح کی کوئی چوک نہ ہو اس کے لئے ہائی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ آئی جی، ڈی آئی جی سمیت ریاست کے اعلیٰ افسران رامپور پہنچ کر پروگرام گاہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بہرحال اب دیکھنا ہوگا کہ آسمان چھوتی مہنگائی اور بیروزگاری سے بدحال عوام کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ اپنے اس دورے میں کیا سوغات دیتے ہیں۔

Last Updated : Nov 8, 2021, 12:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.