ETV Bharat / state

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخل ہونے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ - اردو نیوز علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخل ہونے والے ہر شخص پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طلبہ کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور اس کے علاوہ دیگر لوگون کو یونیورسٹی میں داخل ہونے کے لئے اپنا نام اور موبائل نمبر رجسٹر میں درج کرانا ہوگا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخل ہونے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 10:35 PM IST

گزشتہ پانچ روز سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سبھی داخلی اور خارجی دروازوں جیسے باب سید، باب سدی، ڈینٹل گیٹ، ڈینٹل چیک پوسٹ، اے بی کے یونین (بوائز) اسکول کے قریب نیو گیٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخل ہونے والے ہر شخص پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طلبہ کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور اس کے علاوہ دیگر لوگون کو یونیورسٹی میں داخل ہونے کے لئے اپنا نام اور موبائل نمبر رجسٹر میں درج کرانا ہوگا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخل ہونے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخل ہونے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ

اس کے ساتھ ہی سبھی دو پہیہ، تین پہیہ اور چار پہیہ کے رجسٹریشن نمبر بھی درج کئے جائیں گے۔یونیورسٹی پراکٹر کی جانب سے شائع نوٹس کے مطابق اب یونیورسٹی کے طلبہ اور ملازمین کے لئے خصوصی کیمپس پاس بنائے جارہے ہیں۔ خصوصی کیمپس پاس کے لئے ملازمین اور طلبہ کو گاڑی کے مطابق قیمت ادا کرنی ہوگی اور اپنا شناختی کارڈ کی کاپی بھی پراکٹر دفتر میں جمع کرنی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Azam Khan: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو سپریم کورٹ سے ضمانت، جلد رہائی ممکن

کیمپس پاس بنوانے کی قیمت سائیکل - 50 روپئے۔ دو پہیہ 100 روپئے۔ چار پہیہ - 150 روپئے ہے۔ یونیورسٹی پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا کہ یونیورسٹی کے سبھی داخلی اور خارجی دروازوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یونیورسٹی کو عام راستہ نہیں بنا سکتے کیوں کہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ باہری لوگ یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہوکر یونیورسٹی کا ماحول خراب کرتے ہیں۔ سماج دشمن عناصر کو روکنے کے لئے داخلی دروازے پر چیکنگ کی جا رہی ہے جو بھی شخص یونیورسٹی میں داخل ہوگا اس کو داخلی دروازے پر موجود رجسٹرڈ میں موبائل نمبر، گاڑی نمبر بھی لکھنا ہوگا اور داخل ہوتے وقت اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

پراکٹر نے مزید نے مزید بتایا یونیورسٹی طلبہ اور ملازمین کے لئےخصوصی کیمپس پاس بھی بنائے جارہے ہیں۔ جس سے باآسانی سے گاڑی کو پہچانا جا سکتا ہے کہ یہ یونیورسٹی ملازم یا طلبہ کی گاڑی ہے۔ اس کے علاوہ باہری شخص یونیورسٹی میں کسی کام یا کسی سے ملاقات کرنے کے لئے داخل ہونا چاہتا ہے تو وہ داخل ہو سکتا ہے لیکن داخل ہونے سے پہلے اس کو اجازت لینی ہوگی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یونیورسٹی کے ڈک پوائنٹ پر نامعلوم بائک سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا جس کے بعد یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے ایک نوٹس جاری کیا جس کے بعد ہی یونیورسٹی کے سبھی داخلی اور خارجی دروازوں پر سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.