ETV Bharat / state

AMU PhD Entrance Exam: اے ایم یو، پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کے دوران نقل کا الزام - Case of fraud in AMU PhD entrance exam

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے (اے ایم یو) طلباء رہنما نبیل عثمانی نے پی ایچ ڈی داخلہ امتحان میں موبائل سے نقل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پی ایچ ڈی داخلہ امتحان رد کرکے دوبارہ سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ AMU PhD Entrance Exam 2022

اے ایم یو، پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کے دوران نقل

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 7:20 PM IST

علیگڑھ: اے ایم یو میں سوشل سائنس فیکلٹی کا پی ایچ ڈی داخلہ امتحان منعقد کیا گیا تھا جس میں نقل کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ طلبہ رہنما نبیل عثمانی کے مطابق امتحان کے دوران کلاس روم میں نا صرف موبائل سے نقل کی گئی بلکہ اس کے خلاف آواز اٹھانے والے طالب علم عبیداللہ کی پٹائی بھی کی گئی ہے۔ AMU PhD Entrance Exam 2022

ویڈیو
اے ایم یو طلباء رہنما نبیل عثمانی نے بتایا کہ 'سوشل سائنس فیکلٹی کا پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کے دوران موبائل سے نقل کرنے کا اندیشہ یونیورسٹی انتظامیہ کو پہلے سے ہی تھا حالانکہ طلبہ اس سے قبل بھی موبائل سے نقل کرتے آئے ہیں۔ تاہم انتظامیہ نے اس بار یقین دلایا تھا کہ نقل نہیں ہوگی باوجود اس کے دو طلباء نے نقل کی اور ایک طالب علم عبیداللہ نے جب اس کی مخالفت کی تو اس کی پٹائی کر دی گئی۔

نبیل عثمانی نے مزید کہا کہ 'اگر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی داخلہ امتحان میں نقل ہوگی تو ان پڑھنے لکھنے والے طلباء کا کیا ہوگا۔ نبیل عثمانی نے یونیورسٹی انتظامیہ سے امتحان کینسل کرا کر دوبارہ سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وہیں پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کے دوران کلاس روم میں موبائل سے نقل کرنے کے الزام کو یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ "بارہ بجے پیپر ختم ہونے کے بعد دو طلباء کے درمیان آپس میں بات چیت ہوئی اور ایک طالب علم نے دوسرے طالب علم سے کہا کہ تم نے کلاس میں موبائل سے نقل کرنے کی کوشش کی جبکہ دوسرے طالب نے کہا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے تم جھوٹ بول رہے ہوں، اسی بات چیت کے دوران دونوں طلبہ کے مابین ہاتھا پائی شروع ہوگئی، موقع پر موجود ہمارے سیکورٹی اسٹاف اور اساتذہ نے آکر معاملے کو رفع دفع کیا۔ Case of fraud in AMU PhD entrance exam
پراکٹر نے مزید بتایا کہ اس کے بعد طلباء ادھر اُدھر چلے گئے اور دوسری شفٹ کا پیپر شروع ہوا جو نارمل ختم ہوگیا۔ ایک سوال کے جواب میں پراکٹر نے بتایا جس طالب علم کی پٹائی کی گئی ہے اس کا نام عبیداللہ ہے اور جس نے مارا ہے اس کا نام تنویر بتایا جا رہا ہے جس کی تصدیق فی الحال نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Admission Test in AMU: اے ایم یو میں نویں جماعت میں داخلے کے لیے داخلہ امتحانات

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.