ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ٹریول ایجنسی میں گاڑی لگاکرفروخت کرنے والا گرفتار

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے- پولیس نے ایک ایسے جعل ساز کو گرفتار کیا ہے جو لگزری گاڑیوں کو ٹرایول ایجینسی میں لگاکرانہیں سستی قیمتوں پر فروخت کر لیتا تھا۔

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 6:40 PM IST

ٹریول ایجینسی
ٹریول ایجینسی

پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد کے مطابق رضی اللہ خاں نام کے جعل ساز کا لکھنؤ کے حضرت گنج میں آر آر کار بازار اینڈ ٹرایولس نام کا دفتر ہے.

ٹریول ایجینسی

رضی اللہ خاں مسلسل لگزری گاڑیوں کے مالکان سے رابطہ کر کے گاڑیاں ٹرایول ایجینسی میں لگواتا تھا۔ گاڑی جس قسم کی ہوتی تھی اسی کے مطابق وہ ماہانہ رقم طئے کرتا تھا اور اسی درمیان وہ گاڑیوں کو سستی قیمت پر فروخت کر دیتا تھا. چونکہ گاڑی کا ٹرانسفر بغیر گاڑی مالک کے نہیں ہو سکتاہے ۔ اس لئے وہ خریدار کو کل قیمت کی 20 فیصدی رقم بعد میں ادا کرنے کا جھانسہ دیکر اس کا بھروسہ حاصل کر لیتا تھا۔

اس کے علاوہ گاڑی کے مالکان سے اسٹامپ پیپر پر اقرارنامہ لکھا لیتا تھا.

ٹرانسفر کی بات کو وہ کسی نہ کسی بہانے ٹال دیا کرتا تھا ۔اور خریدار 20 فیصدی رقم رکے ہونے سے اطمینان میں رہتا تھا.

پولیس نے یہ خلاصہ ٹکیت نگر تھانہ حلقے کے ہسور گاؤں کے پون کمار موریہ کی شکایت پر کیا ہے. جنہوں نے رضی اللہ خاں اور گاڑی غائب ہونے کی شکایت پولیس سے کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.