اترپردیش کے رامپور میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی مخالف مظاہرے کے الزام میں پولیس نے آج 110 لوگوں کے خلاف ضلعی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ گذشتہ برس 21 دسمبر 2019 کو سی اے اے اور این آر سی مخالف مظاہرے کے دوران انہوں نے پولیس پر حملہ کرکے تشدد برپا کیا تھا۔
21 دسمبر 2019 کو رامپور میں سی اے اے اور این آر سی مخالف مظاہرے کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کو لیکر ایک سال بعد بھی عام لوگوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے دو مقدموں میں تقریباً 116 کو نامزد جبکہ ایک ہزار سے زائد نامعلوم افراد ملزم قرار دیا تھا۔ اب تک پولیس 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے سنگین دفعات کے تحت جیل بھی بھیج چکی ہے۔
جن میں اکثر لوگ ضمانت کے بعد جیل سے رہا تو ہو چکے ہیں لیکن ان کی مشکلات ابھی کم نہیں ہوئی ہیں۔ آج رامپور پولیس نے 110 افراد کے خلاف کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یاد رہے کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف 21 دسمبر کو رامپور کی عید گاہ میں ایک احتجاجی جلسہ ہونا تھا۔
جلسہ کے لئے اپنے گھروں سے نکلنے والے ہزاروں مظاہرین کو پولیس نے اپنے بیریکیٹ لگاکر راستہ میں ہی روک لیا تھا۔ راستہ میں روکے جانے پر عوام نے اپنا احتجاج وہیں شروع کر دیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو واپس کرنے لئے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاٹھی چارج کرنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
بہاراسمبلی انتخابات: پہلے مرحلہ کی تشہیری مہم ختم، ووٹنگ 28 کو
ساتھ ہی مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے بھی داغنا شروع کر دئے اس دوران گولی لگنے سے ایک شخص کی موت بھی واقع ہو گئی تھی۔ وہیں۔ متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے 116 نامذد جبکہ ہزاروں نامعلوم افراد کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اپنی کارروائی کرتے ہوئے 34 افراد کو قصوروار قرار دیکر جیل بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ ان تمام افراد کی ضمانتوں پر رہائی ہو گئی تھی۔ بائٹ: ارون کمار سنگھ، اے ایس پ
اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ مظاہرین کے دفاعی وکلاء پولیس کی اس چارج شیٹ میں مظاہرین پر لگائے گئے الزامات کا عدالت میں کس طرح جواب دیتے ہیں اور عدالت اپنا کیا فیصلہ سناتی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام کی رپورٹ