نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا میں واقع کیلاش ہستپال میں ڈاکٹروں نے لاپرواہی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک حاملہ خاتون کا دو مرتبہ آپریشن کردیا جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی۔ نومولود بچے کی بھی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ Chaos In Hospital After Two Operation Of A Pregnant Woman In A Week
موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی کے نیو اشوک نگر کی رہنے والی ایک خاتون کو درد کی وجہ سے نوئیڈا کے سیکٹر-27 کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اہل خانہ نے کیلاش اسپتال کے ڈاکٹروں پر سنگین نوعیت کی لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔ حاملہ خاتون کا آپریشن غلط طریقے سے کیا گیا ہے۔ اب ماں اور بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا ہے۔ اب تقریباً آٹھ دن بعد کسی کو بتائے بغیر ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن کیا۔ پہلے غلط آپریشن کو سدھارنے کے لئے بغیر بتائے دوبارہ آپریشن کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے خاتون اور نومولود کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ خاتون کے اہل خانہ سمیت درجنوں افراد اسپتال کے باہر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
کیلاش اسپتال میں داخل خاتون کا نام آکانکشا گپتا ہے۔ اس کی عمر 24 سال ہے۔ اکانشا کے بھائی گورو نے بتایا کہ یکم ستمبر کو آپریشن سے ڈیلیوری ہوئی تھی۔ پھر اس کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ اب بغیر بتائے 8 دن بعد ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں دوبارہ آپریشن کر دیا۔ فی الحال بچہ نارمل ہے تاہم اکانشاکی صحت انتہائی نازک ہے۔
گورو نے بتایا کہ اکانشا کا شوہر آشو گپتا ایک کیمسٹ ہے۔ وہ دہلی میں کیمسٹ کی دکان چلاتا ہے۔ گورو کا کہنا ہے کہ ہم کیلاش ہسپتال کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں۔ ہم نے ابھی تک کوئی تحریری شکایت نہیں دی ہے۔ جلد پولیس کو تحریری شکایت دیں گے۔ وہیں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔