ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ضلع مجسٹریٹ کی دلچسپی سے ضلع لائبریری کی تصویر بدلتی جارہی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اور یہاں کے سابق پولیس سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی کے ذاتی تعاون سے اتوار کو کتابوں کی الماری کا عطیہ اور کرٹیکل گیپس کے بجٹ سے بچوں کے پڑھنے کے لئے ایک کمرے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر تمام افراد نے ضلع مجسٹریٹ کی ستائش کی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کہا کہ 'کسی نے کہا ہے کہ کچھ لکھنا بہتر ہے، لیکن کچھ ایسا کیا جائے، جو زیادہ بہتر کہنے کے لائق ہو۔' ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے لکھنے والا کام کیا ہے اور وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کچھ ماہ قبل تک لائبریری میں نہ تو روشنی کا بہتر انتظام تھا اور نہ بہتر سہولیات مہیا تھی۔ اب جب سے ضلع مجسٹریٹ نے اس میں دلچسپی لی ہے تب سے لائبریری کی صورت ہی تبدیل ہوگئی ہے۔' ان سے متاثر ہوکر اب تمام افراد لائبریری کی ذاتی طور پر مدد کررہے ہیں۔'
تقریب کے بعد لائبریری کے احاطے میں بچوں کے پڑھنے کے لئے بننے والے کمرے کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے قبل رکن پارلیمان نے تقریب میں محکمے ثانوی تعلیم میں ٹیچر کے عہدے پر منتخب ہوئے 11 افراد کو تقرری نامہ دیا۔'
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: آوارہ جانوروں کی پریشانی کو لیکر انوکھا احتجاج
واضح رہے کہ بارہ بنکی کی ضلع لائبریری میں 2 برس قبل تک کافی پریشانیاں تھیں، لیکن لائبریری انچارج، ڈی آئی او ایس اور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ لائبریری کی نئی کھڑکیاں، لائٹ کے لئے سولر پلانٹ، نئے کمرے کی تعمیر کے بجٹ اور اپنے ذرائع سے کتابیں اور الماری مہیا کرائی گئیں۔ اس کے بعد سے لائبریری کی تصویر ہی تبدیل ہوگئی ہے۔