ETV Bharat / state

حج فارم کے قوانین میں تبدیلی، 3.5 لاکھ میں اب حج ہوگا - حج ٹرینر شمع عالم

سال 2021 کیلئے حج پر جانے کے لئے آن لائن فارم بھرے جا رہے ہیں حج کا فارم بھرے جانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر تھی اب اس تاریخ کو 10 دسمبر سے بڑھا کر 10جنوری کر دیا گیا ہے۔

Changes in Hajj Farm Rules, Hajj will now be at 3.5 lakhs
حج فارم کے قوانین میں تبدیلی، 3.5 لاکھ میں اب حج ہوگا
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 10:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں حج ٹرینر شمع عالم نے بتایا کہ سال 2021 کے لئے بھرے جارہے حج کے فارم کیلئے قوانین میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔

حج فارم کے قوانین میں تبدیلی، 3.5 لاکھ میں اب حج ہوگا

نئے قوانین کے تحت 18 سال سے کم اور 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ منتخب ہونے والے عازم حج کو پہلی قسط 81000 کی جگہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جمع کرنا ہوگا۔

حج ٹرینر شمع عالم نے کہا کہ ایک کور میں ایک ساتھ تین عازمین حج کو ہی فارم بھرنے کی اجازت ہوگی اور جو خواتین بنا محرم کے حج کو جاتی ہیں ان کی تعداد بھی گھٹا کر تین کردی گئی ہے۔

حج ٹرینر شمع عالم نے آگے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال کے مطابق اس سال حج کی رقم کو بڑھا دیا گیا ہے، جو حج ڈھائی لاکھ روپے تک میں ہو جاتا تھا اب وہ حج ساڑھے تین لاکھ روپے میں ہوگا۔ پچھلے سال کے مطابق اس سال حج پر جانے والوں کے فارم بھرے جانے والوں کی تعداد کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.