ETV Bharat / state

چندولی: ٹرین حادثے میں چار افراد ہلاک - ڈی ڈی یو جنکشن سے چندولی کی طرف مالگاڑی گزری

چندولی ۔ ڈی ڈی یو گیا ریل روٹ پر منگل کی رات مال گاری سے کٹ کر چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر انتظامیہ کا عملہ، ڈی آر ایم اور ریلوے کے ایس پی چندولی پہنچے ہیں۔

چندولی: ٹرین سے کٹ کر چار افراد ہلاک
چندولی: ٹرین سے کٹ کر چار افراد ہلاک
author img

By

Published : May 27, 2020, 8:08 AM IST

دراصل صدر کوتوالی علاقے کے ہنوتی گاؤں کے قریب ڈاؤن لائن پر ڈی ڈی یو جنکشن سے چندولی کی طرف مال گاڑی گزر رہی تھی۔ اس درمیان پول نمبر 660/24 - 660/30 کے بیچ کچھ لوگ مال گاڑی کے ٹریک پر آ گئے۔

وہیں مال گاڑی کے ڈرائیور نے فوری طور پر کنٹرول روم کو آگاہ کیا۔

چندولی: ٹرین سے کٹ کر چار افراد ہلاک

کنٹرول روم کی اطلاع پر پولیس جی آر پی، آر پی ایف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ یہاں چار افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ ہلاک شدگان کی صورتحال کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ سب کا تعلق ایک ہی کنبے سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 40 سالہ مرد، ایک 38 سالہ خاتون، ایک خاتون جس کی عمر 18 سال ہے اور ایک 12 سالہ بچہ ہے۔

پولیس نے ہلاک شدگان کی شناخت کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ان کی پہچان نہیں ہوسکی۔ پولیس لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر پیشگی کارروائی میں مصروف ہے۔ لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ یہ لوگ کون ہیں اور وہ یہاں کیسے پہنچے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.