ضلع مظفر نگر میں 31 مارچ بروز جمعرات کو اترپردیش اردو اکیڈمی کے چیئرمین کیف الوریٰ مسلم راشٹریہ منچ کے میرٹھ کے صدر فیض الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ Urdu Academy Chairman on Promotion of Urdu۔ ان کے ہمراہ تشریف لائے اترپردیش اردو اکیڈمی کے رکن حاجی ظہیر احمد مشہور شاعر وسیم مظہر گورکھپوری اترپردیش اردو اکیڈمی چیئرمین کے پی اے ڈاکٹر اشفاق حسین کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔اس موقع پر اخباری نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیف الوریٰ نے بتایا کہ اترپردیش کی یوگی سرکار اردو کی ترویج و ترقی اور بہبودی کے لیے بے حد سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
اترپردیش اردو اکیڈمی کے ذریعے سرکار اردو دان طبقے کے لیے بہت سی اسکیمیں چلا رہی ہے۔ انہوں نے اہل اردو سے اپیل کی کہ وہ اردو اکیڈمی کے ذریعے چلائی جا رہی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں تاکہ جو پیسہ سرکار نے اردو کے لئے اتر پردیش اردو اکیڈمی کو جاری کیا ہے اس کا استعمال زبان اردو کے فروغ اور اہل اردو کی فلاح کے لئے کیا جا سکے۔