ETV Bharat / state

Maharashtra Minority Commission مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق چئیرمین کا ندوۃ العلوم کا دورہ

مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق صدر حاجی عرفات شیخ نے لکھنو میں واقع معروف دینی ادارہ ندوۃ العلماء کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا بلال عبدالحی حسنی سے ملاقات کی۔

مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کا دورہ  ندوہ

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 7:14 PM IST

Updated : Jul 7, 2023, 10:24 PM IST

مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کا دورہ ندوہ

لکھنو: مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق صدر حاجی عرفات شیخ نے ندوی کی لائبریری سمیت متعدد عمارتوں کو دورہ کیا۔ اس موقعے سے ای ٹی وی بھارت سے انہوں نے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ندوی ایک علم کا خزانہ ہے اور اس خزانے سے ہم کچھ لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ندوہ سے پورے ملک کے طلبہ علم حاصل کرنے آتے ہیں۔ میری بڑی خواہش تھی کہ جب بھی لکھنؤ آؤں گا تو ندوہ کا دورہ ضرور کروں گا۔ اسی کے پیش نظر ندوہ میں آیا ہوں اور یہاں کے علماء سے دعائیں لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یو سی سی پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ میری کوشش ہے کہ حکومت وہی کرے جو قوم اور ملک کے مفاد میں ہو۔ مہاراشٹر کی سیاست میں ہوئی تبدیلیوں پر انہوں نے کہا کہ سیاست ایک ایسا خیمہ ہے جہاں تبدیلی کے امکانات ہر وقت رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi UP Visit پی ایم مودی آج بنارس اور گورکھپور کا دورہ کریں گے

مہاراشٹر میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں مسلمان اکثریت میں ہونے کے باوجود بھی اقلیت میں ہیں اور انہیں اقلیتوں کے تمام تر حقوق و مراعات حاصل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی کمیشن نے مہاراشٹر میں متعدد کام کیے ہیں نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ سکھ، بدھ، جین، عیسائی، سمیت تمام اقلیتوں کو شامل کیا اور ایک ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے مہاراشٹر میں اردو بھون کے علاوہ کئی ایسے کام کیے ہیں جو ہمیشہ یاد کیے جائیں گے۔

Last Updated : Jul 7, 2023, 10:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.